۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
اعرافی

حوزہ / سرپرست حوزہ علمیہ آیت اللہ اعرافی نے ایک پیغام میں حجۃ الاسلام والمسلمین استاد فاطمی نیا کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرپرست حوزہ علمیہ آیت اللہ اعرافی نے ایک پیغام میں حجت الاسلام والمسلمین استاد فاطمی نیا کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ان کے تعزیتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

انا لله و انا الیه راجعون

متقی عالم دین اور خطیب توانا حضرت حجۃ الاسلام و المسلمین سید عبداللہ فاطمی نیا (طاب ثراہ) کے وفات کی افسوسناک خبر ملی۔ ان کی باطنی پاکیزگی اور معنویت ان کے توحید کے متلاشیوں کے ساتھ سالہا سال کی صحبت کا نتیجہ تھی اور انہوں نے انسانی کمالات کے حصول کے ذریعہ اپنے پختہ عزم اور انسانوں کی رہنمائی کے لیے عظیم کوششیں کیں۔ وہ روحانی اور دینی معاشرہ میں ایک مقبول شخصیت کے مالک تھے۔

اس دانشمند عالم کے اخلاص کے ساتھ برسوں کی تبلیغی کوششوں کو سراہتے ہوئے میں اللہ تعالیٰ سے ان کے درجات کی بلندی اور بخشش اور ان کے پسماندگان کے لیے صبر واستقامت، عزت، صحت اور سعادت کی دعا کرتا ہوں۔

علی رضا اعرافی

سرپرست حوزہ علمیہ قم

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .